Home / Articles / افطار کھجور کے بغیر نامکمل سمجھی جاتی ہے

افطار کھجور کے بغیر نامکمل سمجھی جاتی ہے

 اسے کھانا سنت نبوی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم ہے جو کہ جسم میں خون کی کمی کو دور کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے یا یہ جسم میں حرارت بڑھانے والی چند بڑی غذاﺅں میں سے ایک ہے۔ تو کیا کھجور کو گرم موسم میں کھانا چاہئے یا کھائیں تو کتنی مقدار میں؟ مگر اس سے پہلے ڈان کے توسط سے یہ بھی جان لیں کہ انسانی صحت کے لیے کتنی فوائد کا حامل ہے۔ فوائد قبض سے نجات ملتی ہے جبکہ آنتوں کے دیگر عوارض کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔کھجور ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے بھی فائدہ مند ہے جس کی وجہ اس میں موجود متعدد منرلز کی موجودگی ہے۔

Image Source: www.naturalfoodseries.com

خون کی کمی دور کرنے کے لیے بہترین ذریعہ۔ جسمانی توانائی بڑھانے میں مددگار۔ دل کی صحت بہتر بنانے میں مدد دے سکتی ہے۔ ہیضے کے علاج میں ممکنہ مددگار۔ اور یہ تو بس چند فوائد ہیں، یہ صحت کے لیے اور بھی متعدد فوائد کا حامل پھل ہے۔تو کیا اسے گرمیوں میں کھانا چاہئے؟ ماہرین طب کے مطابق یقیناً کھجور کھانے سے جسم میں حرارت پیدا ہوتی ہے اور اسی لیے یہ سردیوں میں زیادہ فائدہ مند ہوتی ہے، تاہم گرمیوں میں بھی اسے کھایا جاسکتا ہے مگر دن بھر میں 2 یا 3 سے زیادہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پھل گرمیوں کے لیے بھی بہترین ہے مگر اعتدال اس کے استعمال کے لیے کنجی ہے، اسے کھانے کے حوالے سے متوازن سوچ کو اپنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ زیادہ مقدار میں کھجور کھانے سے نہ صرف جسمانی درجہ حرارت بڑھتا ہے بلکہ دیگر مسائل جیسے معدے میں درد وغیرہ کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔ تو افطار میں 2 یا 3 سے زیادہ کھجور کھانے سے گریز کریں۔

About admin

Check Also

اعتکاف کرنےوالوں کے بارے

’’حضرت عبداللہ بن عباس ؓسے روایت ہے کہ رسول اللہ ؐنے اعتکاف کرنے والے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *