Home / Islamic / بدگمانی سے بچنے کیلئے میاں بیوی کے درمیان

بدگمانی سے بچنے کیلئے میاں بیوی کے درمیان

میرا برسوں سے ایک خاتون سے تعلق رہاہے ۔میں دوبئی میں کاروبار کرتا ہوں اور ہر دو ماہ بعد پاکستان بھی آتا ہوں ۔شادی سے پہلے اس سے ملاقات کیا کرتا تھا ۔جب بھی گھر آتا ہوں بیوی اس پر بہت شور مچاتی ہے کہ تم نے دوسری عورت سے تعلق کیوں رکھا ہوا ہے۔حالانکہ میرے اور دوسری عورت کے بیچ اب ایسا کوئی غلط تعلق نہیں ،محض دوستی ہے ۔میں نہیں چاہتا کہ اب اس کی وجہ سے میرے اور بیگم کے درمیاں بدگمانی پیدا ہو۔ میں اس تعلق کو ختم کرنا چاہتا ہوں بلکہ ایک طرح سے کر بھی چکا ہوں لیکن بیگم کے دل سے بدگمانی افسوس اور رنج ختم ہونے نہیں ہورہا۔

وہ جلتی کڑھتی رہتی ہے اور مجھ سے لڑتی جھگڑتی ہے۔ میں اس کے دل کو جیتنے اور منانے کی ہر کوشش کرکے ناکام ہوچکا ہوں۔اگر اس کا رویہ نہ بدلا تو ہمارے حالات خراب بھی ہوسکتے ہیں۔مجھے کوئی تسبیح بتائیں تاکہ میں پڑھتا رہوں اور مجھ پر مغفرت کے دروازے کھل جائیں۔(احمد حسن ،دوبئی )جواب ۔یہ شرفا کا وطیرہ تو نہیں ،آج کے دور کی غلط روش ہے کہ بیوی کی موجودگی میں غیر عورتوں میں دلچسپی رکھی جائے ۔آپ کے کسی رویہ سے ان کو شک ہوتا ہوگا کہ آپ نے قطع تعلقی نہیں کی اس پرائی عورت سے ۔اصلاح کرنے کے لئے اللہ سے توبہ کیجئے اور خلوص نیت سے یہ تسبیح پڑھا کریں دل میں۔۔لیکن اس کے ساتھ الگ سے دن کے کسی وقت استغفراللہ تین سو تیرہ بار پڑھا کریں ۔باوضو رہا کریں ۔تسبیح یہ ہے جسے روزانہ اول آخر درود پاک کے ساتھ گیارہ سو بار پڑھا کریں یا ودود یا کریم ۔۔

(اپنے نام کی اسما الحسنٰی کی روحانی تسبیح حاصل کرنے کے لئے اس ای میل پر رابطہ کریں ،اپنا پورا نام ،کاروبار،شہر اور مسئلہ لکھ کر بھیجیں

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *